26 جنوری، 2024، 4:07 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85366092
T T
0 Persons

لیبلز

دوطرفہ تعلقات میں نیا باب کھل چکا ہے، تہران میں متعین پاکستان کے سفیر

تہران/ ارنا- پاکستان کے سفیر نے آج اپنی ذمہ داری کو از سرنو سنبھالنے اور تہران پہنچنے سے قبل اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ طاقتور ایران اور پاکستان علاقے اور تاریخی اور عوامی سطح کے روابط کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ طاتقورتر، مستحکم تر اور امن پسندتر پاکستان کے لئے پرعزمتر انداز میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا باب کھولنے کا وقت آگیا ہے۔

پاکستان کے سفیر نے لکھا ہے کہ پاکستانی قیادت کے حقیقت پسندانہ توقعات کے مطابق، تہران کی جانب جا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے دونوں ممالک کے سفیروں کا عہدہ واپس سنبھالنے کا اعلان کردیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان 26 جنوری کو اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانے نے بھی اس دورے کو دہشت گردی مخالف تعاون میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .